کراچی میں 4لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث باریش بزرگ چاچا ڈکیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 4لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث باریش بزرگ چاچا ڈکیت گرفتار
کراچی میں 4لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث باریش بزرگ چاچا ڈکیت گرفتار

کراچی پولیس نے 4 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث باریش بزرگ چاچا ڈکیت کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر دکاندار کو لوٹ لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے چاچا ڈکیت کو 4ساتھیوں کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتی کرتے ہوئے دیکھا اور تحقیقات کرکے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شکارپور، انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹریلر کا تصادم، 22 افراد زخمی

ملزم کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ وزیر احمد عرف چاچا ڈکیت کی گرفتاری میں پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد ملی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باریش بزرگ اسلحے کے زور پر دکاندار کو کیسے لوٹا۔ دیگر ملزمان نے اسلحہ تان کر ڈکیتی کی نگرانی کی۔ 

ایس ایس پی ساؤتھ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ملزم نے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر خیابانِ شمشیر درخشاں میں لوٹ مار کی۔ دکاندار سے 4لاکھ 10 ہزار نقد رقم لوٹ لی۔

دکاندار سے کیش کے علاوہ قیمتی اشیاء بھی چھین لی گئیں۔ پولیس نے چاچا ڈکیت کے قبضے سے ایک پرس، چھینی گئی گھڑی، نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

Related Posts