پی آئی اے کے سربراہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کے سربراہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت
پی آئی اے کے سربراہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت

اسلام آباد: قومی ائیر لائن کے سربراہ  نے اپنی 3 سالہ مدتِ ملازمت ختم ہونے پر توسیع لینے سے معذرت کر لی ہے۔ ائیر مارشل ارشد ملک کی مدتِ ملازمت 2 ماہ بعد 25 اپریل کو ختم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ائیر مارشل ارشد ملک نے 2019 میں قومی ائیر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھالا تھا۔ سربراہ پی آئی اے کو مدتِ ملازمت میں توسیع کی پیشکش  قومی ائیر لائن کے بورد آف ڈائریکٹرز نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:

جہاز پرواز کیلئے فٹ تھا، حادثے کی شفاف انکوائری ہوگی، ارشد ملک

قومی ائیر لائن کے نئے سربراہ کی تعیناتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا۔ ہوا بازی (ایوی ایشن) کے شعبے کا 20 سال کا تجربہ یا کامیاب کاروباری شخصیت (بزنس مین) ہونے کی صورت میں سی ای او پی آئی اے کے عہدے کیلئے درخواست دی جاسکے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ کراچی میں طیارہ حادثے کے المناک واقعے کی سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ مکمل تحقیقات کرے گا۔

کراچی میں مئی 2020 میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفتیش کے لئے تمام عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد اس واقعے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت ہوا بازی اس واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کرے گی، ہم چاہتے ہیں کہ انکوائری رپورٹ جلد سے جلد مکمل کی جائے، انکوائری میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کی جائیگی۔

Related Posts