سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

راولپنڈی: راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے پہلے مرحلے میں سلو اوور ریٹ پر سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخواکو  بالترتیب چالیس ہزار اور پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت سے تین اوورز کم کیے۔ اسی طرح ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیے تھے۔

ان دونوں ٹیموں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سدرن پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو امپائر کے فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرنے پر بالترتیب ان کی میچ فیس کا چالیس اور پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ائیر پورٹ کے انٹری گیٹ پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

Related Posts