مرکزی مسلم لیگ وفد کی حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے قطر میں حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات کی اور پاکستانی عوام کی طرف سے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے مسلمان حکمران قراردادوں کی بجائے کردار پیش کریں۔

مسلم میڈیکل مشن کے صدر ڈاکٹر ناصر ہمدانی کی قیادت میں وفد نے خالد مشعل سے ملاقات کے دوران طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کیں۔ فلسطینی رہنما نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے بے حد مشکور ہیں کہ ان کے توسط سے پاکستانی عوام اہل غزہ کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

آئرش لوگ فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کیوں کرتے ہیں؟

ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم اور بالخصوص عورتوں اور بچوں پر ہونے والی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ملک بھر میں ہونے والے القدس و یکجہتی فلسطین مارچز میں ہماری مائیں بیٹیاں اعلان کررہی ہیں کہ ہمارے بچے بیت المقدس کی آزادی پر قربان ہیں۔

 خالد مشعل نے کہا کہ غزہ کا محاذ مشکل ترین ہے، یہ جنگ امت کی طرف سے مسجد اقصی کی حمایت اور اسریٰ و معراج کی سرزمین کے دفاع میں لڑی جارہی ہے۔ اس جنگ میں صہیونی غاصب ریاست کی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کا کھڑے ہونا ہمارے لیے باعث راحت ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی رہنما نے اہل پاکستان کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے یہ امید رکھتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے اور ہمارا ساتھ دیتے رہیں گے، آپ سے درخواست ہے کہ حکومت پاکستان کو ساتھ ملا کر بھرپور عوامی تحریک چلائیں، اہل غزہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ اس جارحیت کو روکنے کے لیے صہیونیوں پر دباؤ بڑھایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دو بڑے اہداف ہیں، غزہ پر جارحیت کو رکوانا اور اہل غزہ کی بحالی۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے فلسطینی رہنماؤں کو خصوصی پیغام دیا گیا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کا ہر فرد فلسطین کا درد محسوس کرتا ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے یکجہتی فلسطین و القدس مارچز میں مرد و خواتین سمیت ہر شعبہ زندگی کے افراد کی جوق در جوق شرکت فلسطین سے محبت کو ظاہر کرتی ہے۔

Related Posts