کراچی، صحافی اطہر متین پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، صحافی اطہر متین پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی، صحافی اطہر متین پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں معروف صحافی اور سینئر پروڈیوسر اطہر متین کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستانی میڈیا پر چلائی جانے والی فوٹیج میں واضح طور پر ایک ملزم کو فائرنگ کرنے کے بعد پیدل چل کر جبکہ دوسرے کو بائیک لے کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک ملزم نے ہیلمٹ جبکہ دوسرے نے پی کیپ پہن رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین جاں بحق

حکام کا کہنا ہے کہ اطہر متین کو فائیو اسٹار چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح نہیں۔جائے وقوعہ سے مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز دستیاب ہونے پر ملزمان کی شناخت اور دیگر حقائق سامنے آسکتے ہیں۔

ایس پی گلبرگ طاہر نورانی کے مطابق اطہر متین کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے اپنی گاڑی سے ملزمان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔ بائیک سوار گر گئے جن میں سے ایک نے اٹھ کر گولی ماری جو انہیں سینے پر لگی۔

سینے پر گولی لگنے کے باعث سینئر صحافی موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بھی سینے پر لگنے والی گولی کو ہی موت کی وجہ بتایا گیا ہے۔ اطہر متین کے لواحقین نے تفصیلی پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی۔ 

Related Posts