احتیاط ضروری ورنہ نقصان آپ کا؛ موبائل کی بیٹری پھٹنے سے نوجوان زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں موبائل فون پھٹنے کا ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے اسمارٹ فون کے تحفظ سے متعلق خدشات کو پھر سے اجاگر کر دیا ہے۔

بھیم پور منڈل کے پِپّل کوٹی گاؤں سے تعلق رکھنے والا نوجوان، گنگادھر، جو پیشے سے ڈرائیور ہے، اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر مہاراشٹرا سے واپس اپنے گاؤں آ رہا تھا کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

یہ افسوسناک واقعہ بوراج ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب گنگادھر کی پینٹ کی جیب میں رکھا اسمارٹ فون اچانک پھٹ گیا۔

دھماکے سے نہ صرف گنگادھر گھبرا گیا بلکہ فون کی آگ سے اس کی ران بھی جھلس گئی۔ خوش قسمتی سے چوٹیں معمولی نوعیت کی تھیں، اور وہ فوری طور پر رِمس ہاسپٹل منتقل ہوا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

گنگادھر کا کہنا ہے کہ اس نے چند روز قبل ہی یہ اسمارٹ فون خریدا تھا۔ وہ اب اس واقعے کے خلاف کنزیومر فورم میں باضابطہ شکایت درج کروانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے دیگر صارفین کو محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ واقعہ صارفین کے لیے ایک وارننگ ہے کہ وہ نئی خریداری کے وقت نہ صرف برانڈ بلکہ حفاظتی پہلوؤں پر بھی بھرپور توجہ دیں۔

Related Posts