کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیریا، ڈینگی پروگرام کے لیے حکام نے 66 کروڑ اضافی فنڈ مانگ لیے
کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

کراچی: کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے کے بعد کراچی کے شہریوں کے شہریوں کو ایک نئی مشکل نے آن گھیرا ہے، شہر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

ڈینگی وائرس کے کیسز کے حوالے سے محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں 33 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔

جبکہ غیرسرکاری اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس کے روزانہ سیکڑوں کیسز سامنے آرہے ہیں لیکن حکومت مچھروں کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہی۔شہریوں کی جانب سے انتظامیہ سے مسلسل مچھروں کے خاتمے کے لئے اسپرے کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد مریض لائے گئے تاہم سرکاری طور پر 33 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں ڈینگی 12 افراد کی جانیں لے گیا، 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

جناح اسپتال، سول اسپتال اور انڈس اسپتال میں بھی روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں مریضوں کو لایا جارہا ہے، جبکہ بعض مریضوں کو داخل کرنا پڑرہا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیادہ مریض آنے کی وجہ سے اسپتال کے میڈیکل وارڈز پر دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔

Related Posts