شہر قائد، کورونا کے مریضوں میں سیاہ پھپوندی کے کیسز سامنے آنے لگے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد، کورونا کے مریضوں میں سیاہ پھپوندی کے کیسز سامنے آنے لگے
شہر قائد، کورونا کے مریضوں میں سیاہ پھپوندی کے کیسز سامنے آنے لگے

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لئے نئی مشکل کا آغاز ہوگیا، کورونا کے مریضوں میں سیاہ پھپوندی کے کیسز سامنے آنے لگے۔

میوکورمائیکوسس یا سیاہ پھپوندی ایک خطرناک فنگل انفیکشن ہے، جو کمزور قوت مدافعت والے افراد پر با آسانی حملہ آور ہوتا ہے، اس وائرس کی وجہ سے بیمار افراد کی ناک پر سیاہ دھبے پڑ نے شروع ہوجاتے ہیں۔

اس بیماری میں نظر میں دھندلاپن، سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری اور کھانسی کے ساتھ خون آنے کی علامات سامنے آتی ہیں۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی بیماری نہیں، لیکن کورونا کے مرض میں مبتلا افراد میں قوت مدافعت کی کمی کے باعث یہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔

اگر فنگس پھیپھڑوں تک پہنچ جائے تو اس پر دوائیاں بھی اثرانداز نہیں ہوتیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے مریضوں میں سیاہ پھپوندی کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ مرض سے بچا ؤکے لیے کمزور قوت مدافعت کے حامل خصوصا شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کو احتیاط کرنا لازم ہے۔تاکہ اس بیماری سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 85لاکھ افراد متاثر، ہلاکتیں 35لاکھ کے قریب پہنچ گئیں

Related Posts