اسلام آباد، عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی آج ہونے والی سماعت ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی آج ہونے والی سماعت سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی رخصت کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات آج رخصت پر ہیں جس کے باعث سائفر کیس کی سماعت ملتوی ہوئی۔ کورٹ اسٹاف نے تحریکِ انصاف کے وکلا کو جج کی رخصت اور سماعت ملتوی کیے جانے کے متعلق آگہی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین 11 ستمبر کو سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے وکلا آج سماعت ملتوی ہونے کے باعث درخواستِ ضمانت پر دلائل نہ دے سکے۔

معزز جج ابوالحسنات ذوالقرنین اہلیہ کی طبیعت خرابی کے باعث گزشتہ ہفتے سے رخصت پر تھے تاہم جمعے کے روز انہوں نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کی ضمانت منظوری کے بعد ایف آئی اے نے 19اگست کو سابق وزیر اعظم کی گرفتاری ڈال دی تھی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے عمران خان کو سنائی گئی 3 سال کی سزا معطل کردی تھی، تاہم سائفر کیس میں دوبارہ گرفتاری کے باعث عمران خان کو رہائی نہ مل سکی۔ 

Related Posts