فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ نگران وزیر اعظم کی فلسطینی صدر کو یقین دہانی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی، جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

آئی ایس آئی سربراہ کی ملازمت میں توسیع، پالیسی میں تسلسل ضروری ہے: نگراں وزیراعظم

ملاقات کے دوران نگران وزیر اعظم نے فلسطین بالخصوص غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی شہریوں، بچوں اور خواتین کے قتلِ عام اور نسل کشی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

نگران وزیر اعظم نے عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر عالمی قوتوں کی خاموشی شرمناک ہے۔ عالمی برادری کو جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی قوتیں نہتے فلسطینیوں اور معصوم بچوں کے قتلِ عام کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ اس دوران فلسطینی صدر محمود عباس اور وزیر اعظم انورا الحق کاکڑ نے غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں اشیائے ضروریہ اور طبی امداد کی فراہمی کیلئے راہداری کا قیام ناگزیر ہے۔ فلسطینی صدر نے مشکل وقت میں فلسطینیوں کا ساتھ دینے اورغزہ کے محصور مسلمانوں کی امداد کیلئے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts