نگران وزیر اعظم بجلی کے بھاری بلز کے خلاف ہنگامی اجلاس کی صدارت آج کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بلز کے خلاف ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں بجلی کے بلز میں بھاری بھرکم اضافے پر گفتگو ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بجلی کے بھاری بلز کے معاملے پر اتوار کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

100یونٹ تک بجلی مفت کرنیکا اعلان، ن لیگ نے عدلیہ پر سوالات اٹھادئیے

سوشل میڈیا پیغام میں نگران وزیرا عظم نے کہا کہ اجلاس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لیں گے۔ صارفین کو بجلی کے بلز پر زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بلز میں غیر معمولی اضافے کے باعث ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مختلف شہروں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے عملے پر تشدد کے واقعات بھی ہوئے۔

عوام الناس بھی تاجر برادری کے ہمراہ بھاری بلز کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی کے نرخ کم کرے۔ تاجر برادری بھاری بلز کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان بھی کرچکی ہے۔ 

قبل ازیں ن لیگ کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 100یونٹس تک بجلی مفت کرنے کا اعلان کیا، مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ کے فیصلے پر سوالات اٹھا دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں سابق حکمراں سیاسی جماعت ن لیگ نے کہا کہ حمزہ شہباز نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts