کالعدم ٹی ٹی پی سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ نگران وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمارا کالعدم ٹی ٹی پی سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ریاست اتنی تگڑی ہے کہ دہشت گردوں سے 100 سال تک لڑ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔ وہ ہمارے بچوں کو قتل کررہے ہیں۔ کوئی بھی خوش فہمی یا غلط فہمی میں نہ رہے۔

فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی، مولانا فضل الرحمان کا آج یوم طوفان الاقصیٰ منانے کا اعلان

بیان میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست اتنی تگڑی ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے 100 سال تک جنگ کرے گی۔ کسی تنظیم یا جتھے کو ریاست کی رِٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ ملک میں قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو کو نہیں نکال رہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے قبل وارننگ جاری کی گئی تھی۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں صرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اپنے اپنے ملک واپس جانا ہوگا۔

افغان حکومت کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کی پالیسی پر تشویش کا اظہار سامنے آیا تھا۔ افغان سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پیسہ نہ لگانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔ پاکستان نے قانونی دستاویزات رکھنے والے غیر ملکیوں کے حق میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

Related Posts