نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال زیرِ غور آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس کے دوران ملک میں اٹھنے والی حالیہ دہشت گردی کی لہر پر گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا اجلاس، بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تجاویز پر تبادلۂ خیال بھی کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں بھی واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) اور پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (DISCOs) کے ملازمین کو مفت بجلی دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

کابینہ نے توانائی ڈویژن کو ہدایت کی کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔ کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

 

Related Posts