نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا۔ علاج کے باوجود محمد اعظم خان جانبر نہ ہوسکے۔

متحدہ اور نواز لیگ کے اتحادکا نقصان کم اور فائدہ زیادہ ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے طبی عملے کا کہنا ہے کہ اعظم خان مختلف بیماریوں اور طبی مسائل کا شکار تھے۔ نگران حکومت خیبر پختونخوا کے وزرا اور اعظم خان کے اہلِ خانہ ہسپتال پہنچ گئے۔

محمد اعظم خان کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں آج سہ پہر ساڑھے 3بجے ادا کی جائے گی۔ محمد اعظم خان چیف سیکریٹری اور مختلف وزارتوں کے سیکریٹری کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

فرح گوگی کی کرپشن کی داستان

سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا کی مشاورت کے بعد محمد اعظم خان کو خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ محمد اعظم خان کے انتقال پر معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اعظم خان چارسدہ میں پرنگ نامی گاؤں میں پیدا ہوئے اور پشاور یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ لنکن اِن کالج لندن سے بار ایٹ لاء کیا۔ مقابلے کا امتحان پاس کرکے بڑے بڑے عہدوں پر خدمات سرانجام دیں اور مختلف وزارتوں کے سیکریٹری اور چیف سیکریٹری بھی رہے۔ 

Related Posts