کراچی: سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے فلسطینی طلبا کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کردیا۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے متعلقہ حکام کو صوبے کے سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم فلسطینی طلبا کی ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس معاف کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے صوبے کی جامعات کو بھی فلسطینی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔ سندھ کے مختلف سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں 48 فلسطینی طلبا زیر تعلیم ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی آبادیوں پر وحشیانہ بمباری جاری، شہدا کی مجوعی تعداد 9200 ہوگئی
واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک کی اسرائیلی بمباری میں شہدا کی تعداد 9 ہزار200 ہوگئی، جن میں37 سو سے زائد بچے شامل ہیں، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔