پہلا نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کی 75ویں برسی آج منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان  میں سب سے پہلے نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کی 75ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سن 1948ء میں جنگِ کشمیر کے دوران کیپٹن محمد سرور نے لازوال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ کیپٹن محمدسرور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی کہ انہوں نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

نگران وزیر اعظم کے اختیارات میں اضافے کی منظوری 

 گاؤں سنگھوری راولپنڈی میں پیدا ہونے والے کیپٹن محمد سرور شہید کی عمر شہادت کے وقت 37  سال تھی۔ انہوں نے 1929ء میں فوج میں سپاہی کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور رفتہ رفتہ ترقی کرتے گئے۔

سن 1944ء میں محمد سرور شہید پنجاب رجمنٹ میں شامل ہوئے۔ برطانیہ کی طرف سے دوسری جنگِ عظیم میں شرکت کی۔ سن 1946ء میں  کیپٹن بنے اور جب پاکستان قائم ہوا تو پاک فوج کیلئے خدمات انجام دینا شروع کیں۔

قیامِ پاکستان کے بعد سے ہی  کیپٹن محمد سرور پاک فوج کا حصہ بن چکے تھے اور  کشمیر میں وہ  آپریشن سن 1948ء میں ہوا جس کے دوران کیپٹن سرور نے گلگت بلتستان اور لداخ کی طرف سے بھارت کے دانت کھٹے کردئیے۔

جب حملہ آور دشمن نے خاردار تاریں استعمال کرتے ہوئے کیپٹن سرور کا راستہ بند کرنا چاہا تو انہوں نے وہ تاریں کاٹ ڈالیں جس کے دوران ہی دشمن نے ان پر گولے برسانا شروع کردئیے تھے، تاہم انہوں نے آخری دم تک جنگ جاری رکھی۔

مادرِ وطن کے عظیم سپوت  کیپٹن سرور نے وطن کی حرمت پر جان دے دی۔ دشمن کی طرف سے شہید کیے جانے کے بعد مجاہدین نے بھارت پر بھرپور حملہ کرکے اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا اور فتح پاکتان کا مقدر بن گئی۔

سب سے پہلے نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے کیپٹن محمد سرور کی یاد میں آج ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ پاکستانی فوج اور اعلیٰ قیادت کے ساتھ ساتھ عوام بھی  کیپٹن محمد سرور شہید کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔ 

Related Posts