ن لیگی رہنماؤں کیپٹن صفدر اور عمران خالد بٹ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگی رہنماؤں کیپٹن صفدر اور عمران خالد بٹ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
ن لیگی رہنماؤں کیپٹن صفدر اور عمران خالد بٹ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور ن لیگ کے رکنِ صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کے خلاف گوجرانوالہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں سینئر ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی مدعیت میں درج بغاوت کے مقدمے میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور رکنِ اسمبلی عمران خالد بٹ نامزد ملزمان ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے دو روز قبل رکنِ اسمبلی عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کے دوران قومی اداروں اور حکومتِ وقت کے خلاف اشتعال انگیزی کرتے ہوئے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔

ایف آئی آر کے مطابق کیپٹنن (ر) صفدر قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مرتکب ہوئے جبکہ ن لیگی رہنما ایم پی اے عمران خالد بٹ نے ریاستی اداروں کے خلاف اپنی رہائش گاہ استعمال کی۔ دونوں ملزمان بغاوت کے ناقابلِ معافی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والا ادارہ دونوں ملزمان کے خلاف حرکت میں آگیا۔ کیپٹن صفدر اور دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزمان سے تفتیش کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔بلاول 

 

Related Posts