اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر واضح بے ضابطگیوں کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے امیدواران نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر اللہ اکبر تحریک اسلام آباد چوہدری شفیق الرحمان کر رہے تھے،اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی انتخابات کیلئے چیئرمین و کونسلرز کے امیدواران اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے،بڑے پیمانے پر ووٹ کو اِدھر اُدھر منتقل کیا گیا ہے۔
مظاہرین کے مطابق جن لوگوں نے ووٹ ٹرانسفر کیلئے درخواست دی ان کے ووٹ بھی ٹرانسفر نہیں کئے گئے اور ہمارے ووٹرز کے ووٹ ان کے علاقے سے میلوں دور شفٹ کر دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: موجودہ حکومت انتخابی مہم بھی نہیں چلا سکے گی، عمران خان