قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 33، ہنگو میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 33، ہنگو میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 33، ہنگو میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں حلقہ 33 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی رکن کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل آج صبح شروع ہوا۔ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پر ڈیڈ لاک

ضلع ہنگو میں تحریکِ انصاف، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) امیدواروں کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ عوام اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

ضمنی انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ 33 میں 210 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 77 ہے۔ عوام نے ووٹنگ کا عمل شروع کردیا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی حاجی خیال کے انتقال پر خالی ہوئی۔ تحریکِ انصاف نے حاجی خیال کے بیٹے کو ہی اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

حیرت انگیز طور پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والی پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کرا رکھے ہیں جنہیں منظور کرنے سے حکومت تاحال انکاری نظر آتی ہے۔

Related Posts