آخری سانس تک خان کی رہائی کی جنگ لڑوں گی، بشری بی بی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

 عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے کہا ہے کہ میں آخری سانس تک عمران خان کی رہائی کے لیے کھڑی ہوں، پٹھان ایک غیرت مند قوم ہے مجھے امید ہے وہ آخری وقت تک ساتھ نہیں چھوڑے گی۔

برہان انٹرچینج پر بشریٰ بی بی کی کنٹینر پر کھڑے ہو کر کارکنوں سے خطاب کی ویڈیو سامنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ ‏میرے بچو اور بھائیو جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آجاتے، ہم نے یہ احتجاج ختم نہیں کرنا، میں اپنی آخری سانس تک وہیں کھڑی رہوں گی آپ لوگوں کو ہمارا ساتھ دینا ہے اگر کوئی ساتھ نہیں دے گا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے، یہ اِس ملک اور اِس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے پٹھان ایک غیرت مند قوم ہے، وہ آخری وقت تک ساتھ نہیں چھوڑے گی۔ یہ کہہ کر بشریٰ بی بی نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاکر خطاب ختم کیا۔

بعد ازاں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ایک اور وڈیو پیغام جاری ہوا، جو انہوں نے گاڑی میں ریکارڈ کروایا۔ اپنے وڈیو بیان میں بشریٰ بی نے کہا کہ ’’رسول اللہ کے امتیوں کو خان کا اور میرا سلام، خان کے حکم پر 24 نومبر سے نہتے عوام رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’جو ابھی تک نہیں نکلے وہ اپنے اور اپنے ملک کے مستقبل کے لیے اسلام آباد پہنچیں کیوں کہ یہ آپ کے ملک کے مستقبل کا سوال ہے‘‘۔

Related Posts