منی بجٹ، معاشی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیا گیا، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی بجٹ، معاشی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیا گیا، سراج الحق
منی بجٹ، معاشی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیا گیا، سراج الحق

گجرات: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نالائقی، نااہلی کے بحر بے کراں کی مسافر ہے جس کی کوئی حد نہیں،منی بجٹ کے ذریعے معاشی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے وسائل منی مائز اور مسائل میکسی مائز کر دیے ہیں،ساڑھے تین سال میں حکومت کی نااہلی نے ملک کو بدحالی تک پہنچا دیا،ہر نیا دن حکومت کی طرف سے عوام کے لیے نئی آزمائش کی داستان کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔

وزیر اعظم کے قوم سے وعدے اور اعلانات سو سے زائد یوٹرنز کے نیچے دب چکے،اگر پارلیمنٹ آئی ایم ایف ڈیمانڈ ایکٹ منظور کرتی ہے،تو ملکی خودمختاری خطرے میں پڑ جائے گی، ترامیم ایسٹ انڈیا کمپنی کا نیا ویژن ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ہدف عوام کو صرف بدحال کرنا نہیں، بلکہ کنگال کرنا ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد سے نا صرف مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو گا بلکہ ایک عام آدمی کی معیشت بھی متاثر ہو گی اور صنعت و تجارت بھی اس سے شدید متاثر ہوں گے۔

ملک کی معیشت کو مستقل بنیادوں پر ٹھیک کرنے کا واحد حل سودی نظام سے نجات میں ہے،اسلامی نظام معیشت آئے گا، تو انفرادی اور ملکی سطح پر ترقی ہو گی، ملک میں کروڑوں افراد زکوٰۃ کی ادائیگی کے ذریعے ایک بڑے ریونیو کا باعث بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سودی نظام کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید موثر اور تیز کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع گجرات کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں: 23 مارچ کوپوری قوم اسلام آباد کی جانب مارچ کریگی،مولانا فضل الرحمان

امیر جماعت نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں پی ٹی آئی حکومت ایک بھی وعدہ پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی،قوم کے سامنے شرمندہ ہونے کی بجائے آج بھی نئے وعدے، اعلانات اور سبز باغ دکھانے کی سیاست کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کو عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Related Posts