کراچی: ڈی ایچ اے کے بنگلے سے ٹرانسپورٹر کی لاش ملی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bullet-riddled body of transporter found in DHA Karachi bungalow

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی کے علاقے خیابان بدر کے فیز 4 میں واقع بنگلے سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔

ایس ایچ او درخشاں عرفان آصف کے مطابق مقتول کی شناخت آصف لطیف ولد محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بنگلے کے سیکورٹی گارڈ کے بیان کے مطابق آصف نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی۔ گارڈ نے پولیس کو اطلاع دی،گارڈ نے بتایا کہ ’’میں عشاء کی نماز پڑھ رہا تھا جب میں نے گولی چلنے کی آواز سنی۔‘‘

ایس ایچ او عرفان آصف نے بتایا کہ متوفی ٹرانسپورٹر تھا، اس نے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

کرائم سین یونٹ کے اہلکار اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نوعیت خودکشی تھی یا قتل، اس کا تعین مزید تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔

Related Posts