کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس نے اپنے آپ سے محبت کی مہم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر اپنی نئی ویڈیو ریلیز کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2 منٹ سے بھی کم دورانیے پر محیط ویڈیو میں دل کوچھو لینے والا پیغام منظرِ عام پر لایا گیا جس نے دنیا بھر میں بی ٹی ایس کے مداحوں کے دل موہ لیے۔
آئمہ بیگ نے انگریزی میں گانا شروع کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
یہ موقع آپ نے نہیں دیا۔فلک شبیر نے پاک بھارت میچ پر گانے کی ویڈیو شیئر کردی
چند گھنٹے قبل کورین میں یو ٹیوب پر ریلیز کی گئی ویڈیو میں بی ٹی ایس نے بہت خوبصورت انداز میں اپنے آپ سے محبت کی سوشل میڈیا مہم کے اغراض و مقاصد اجاگر کیے۔
ویڈیو میں بی ٹی ایس کے ممبران کو پیغامات اجاگر کرتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن آر ایم یہ کہہ کر باقاعدہ آغاز کرتا ہے کہ بی ٹی ایس کے ساتھ لو مائی سیلف مہم کی آج چوتھی سالگرہ ہے۔
بی ٹی ایس کے ساتھ ساتھ اپنے آپ سے محبت کی مہم میں بگ ہٹ میوزک اور یونیسیف نے بھی تعاون کیا۔ کورین بینڈ کے اراکین نے مہم میں مسلسل 4سال شامل ہونیوالوں کا شکریہ ادا کیا۔
دراصل اپنے آپ سے محبت کی مہم کا تعلق بچوں اور کمسن نوجوانوں سے ہے جو دنیا بھر میں مختلف مسائل کا شکار رہتے ہیں، بی ٹی ایس کمسن بچوں اور لڑکے لڑکیوں کی مدد کیلئے پر عزم ہے۔
اپنے آپ سے محبت کی مہم کا مقصد بھائی چارے، محبت اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس پراجیکٹ کا آغاز 2017 کو کیا گیا تھا جس کے تحت 50لاکھ ٹوئٹر پیغامات ارسال کیے گئے۔
کورین بینڈ بی ٹی ایس کے بینر تلے لو مائی سیلف مہم کے تحت کم و بیش 5 کروڑ سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپی لینے پر مجبور کیا گیا اور آج یہ پیغام تقریباً دنیا کے ہر ملک تک پہنچ گیا ہے۔