مشہور کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے گلوکار جنگ کوک نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاکہ، میں دس ہزار لوگوں کے سامنے گاتے ہوئے کبھی بھی نہیں گبھراتا ،مگر جب میں کم لوگوں کے سامنے گاتا ہوں تو مجھے گھبراہٹ ہوتی ہے۔
گلوکار نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی جدوجہد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی تصاویر کھنچوانا بالکل پسند نہیں ہے،تاہم اپنی ویڈیوز کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ویڈیوز میں کیمرے کے سامنے آناٹھیک ہے مگر عام طور پر میں اس سے دور بھاگتا ہوں۔
انہوں نے اپنی گفتگو کا اختتام اس بات سے کیا کہ جو بات میری گھبراہٹ کی وجہ بنتی ہے میں اسے کرتے ہوئے عجیب محسوس کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کا فوٹو شوٹ تنقید کی زد میں، صارفین نے اداکارہ کو پاکستانی سنی لیونی کہہ دیا