غیرت کے نام پر ایک اور بے غیرتی، بھائیوں نے شوہر اور بچوں کے سامنے بہن کو قتل کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
علامتی فوٹو

سندھ کے شہر روہڑی میں ظالم بھائیوں نے غیرت کے نام پر کارو کاری کا الزام لگا کر شادی شدہ بہن کو قتل کر ڈالا۔

افسوس ناک واقعہ روہڑی کے نواحی علاقے گوٹھ وس میں پیش آیا جہاں بھائیوں نے کاروکاری کا الزام لگا کر اپنی شادی شدہ بہن پر نہایت سفاکی سے گولیاں برسا دیں۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اچانک ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ملزمان کی شناخت مٹھل، نیک محمد، ہدایت اللہ اور میر داد کے نام سے ہوئی ہے، جو واردات کے بعد بزدلوں کی طرح موقع سے فرار ہو گئے۔

روہڑی پولیس کے حکام نے اس افسوس ناک واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts