لاہور : غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزم موقع سے فرارپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
مسلم پورہ کے علاقہ میں فقیر حسین نامی ملزم نے تین بچوں کی ماں 27سالہ روزیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی گیارہ سال قبل شادی ہوئی تھی، دو ماہ سے خلع لینے کے بعد ہمارے ساتھ رہ رہی تھی، روزیہ کا شاہ زیب نامی شخص سے تعلق تھا جس پر اسے بہت بار سمجھایا۔
ان کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور اس کے بھائی ملزم فقیر حسین کو روزیہ کا شاہ زیب کے ساتھ تعلق ناگوار گزرا جس پر اس نے بہن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فقیر حسین موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی، کار چھیننے کی وارداتوں میں ملوث خاندان خاتون، شوہر اور بیٹے سمیت گرفتار