گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے دیرینہ دوست سیم اصغری سے منگنی کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے دیرینہ دوست سیم اصغری سے منگنی کر لی
گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے دیرینہ دوست سیم اصغری سے منگنی کر لی

امریکا کی مشہورومعروف پاپ گلوکارہ و اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے دیرینہ ایرانی دوست سیم اصغری سے منگنی کر لی جس پر مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق امریکی گلوکارہ کے ایران سے تعلق رکھنے والے منگیتر سیم اصغری بچپن سے ہی امریکا میں رہائش پذیر ہیں جو ماڈلنگ اور فٹنس ٹریننگ کے علاوہ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنی منگنی کی خبر مداحوں کوخود سنائی۔ سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کی گئی ویڈیو میں برٹنی سیم اصغری کے ہمراہ نظر آئیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Britney Spears (@britneyspears)

ویڈیو میں گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے سیم اصغری کی طرف سے پہنائی گئی منگنی کی انگوٹھی دکھائی اور دیرینہ دوست سے جلد شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خود بھی اس پر یقین نہیں آرہا۔

گزشتہ 5 سال سے برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری دوست رہے ہیں جن کی ملاقات 2016 میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔ قبل ازیں برٹنی اسپیئرز 2 بار شادی کرچکی ہیں۔

برٹنی اسپیئرز کے سابقہ شوہر ریپر کیون فیڈرلائن سے 2 بچے پیدا ہوئے۔ انہوں نے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے شادی صرف 55 گھنٹوں تک ہی برداشت کی اور پھر دونوں الگ ہوگئے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے والد نے کنزرویٹر شپ چھوڑنے پر اتفاق کر لیا، جس سے ان کی آزادی کی راہیں ہموار ہوگئیں۔

کم و بیش 13 سال پر محیط والد کی غلامی کے دور نے برٹنی اسپیئرز کے دماغ پر منفی اثرات مرتب کیے۔ اپنے بیان میں گلوکارہ کے وکیل میتھیو روسنگارٹ نے کہا کہ گلوکارہ کے وال نے کنزرویٹر شپ چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

مزید پڑھیں: برٹنی اسپیئرز کے  والد کا کنزرویٹرشپ چھوڑنے پر اتفاق

Related Posts