لاک ڈاؤن کے باوجود پارٹی میں شرکت، برطانوی وزیر اعظم کی دوبارہ معذرت

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن کے باوجود پارٹی میں شرکت، برطانوی وزیر اعظم کی دوبارہ معذرت
لاک ڈاؤن کے باوجود پارٹی میں شرکت، برطانوی وزیر اعظم کی دوبارہ معذرت

لندن: برطانوی وزیر اعظم نے کورونا کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے باوجود پارٹی میں شرکت کی جسے پارٹی گیٹ اسکینڈل کا نام دیا جارہا ہے۔ بورس جانسن نے کہا کہ مجھے عوام کے غصے کا احساس ہے۔ ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔

اپنے ہاؤس آف کامنز میں دئیے گئے بیان میں بورس جانسن نے کہا کہ معذرت خواہ ہونا کافی نہیں، یہی وہ لمحہ ہے جہاں اپنے آپ کو آئینے میں دیکھ کر سیکھنا ہوگا۔ ہم سو گرے کی رپورٹ کے نتائج کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عرب امارات پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، 80 باغی ہلاک

بیان میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ سروس کے ضابطۂ اخلاق پر بھی نظر ثانی کریں گے۔ قائدِ حزبِ اختلاف کیئر اسٹار مرنے کہا کہ ہمیشہ کی طرح سوائے وزیر اعظم کے ہر شخص کو ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم میں شرم نہیں، اس لیے وہ مستعفی نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود بورس جانسن نے پارٹی میں شرکت کی جس پر اپوزیشن نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

جنوری کے دوران برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی سرکاری رہائش گاہ کے سبزہ زار میں اسٹاف کے ہمراہ جشن منایا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی پابندیاں صرف برطانوی عوام کیلئے ہیں، وزیر اعظم کیلئے نہیں۔ 

Related Posts