برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف پاکستان پہنچ گئے ہیں، جنرل پیٹرک سینڈرز آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے جس میں سکیورٹی صورتحال سمیت اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سرکاری دورے کیلئے پاکستان پہنچے ہیں۔ ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ جون 2022 سے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹروک سینڈرز کا دورہ 3روز پر مشتمل ہوگا۔
برطانیہ کا آئندہ سال میں پاکستان کیلئے مالی امداد 3گنا کرنے کا فیصلہ
ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف پاکستان میں دفاعی مصروفیات کے ساتھ 3 روزہ دورہ اور اس دوران پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات بھی کریں گے۔
عمارت میں آگ لگنے سے 26افراد ہلاک
برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ جنرل پیٹرک سینڈرز پاک برطانیہ افواج کے مابین لاہور میں ہونے والے پولو میچ کو بھی دیکھیں گے جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا یہ دورہ پاکستان کے ساتھ اچھے دفاعی تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تاریخی بنیادوں پر گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔حال ہی میں برطانیہ نے آئندہ مالی سال 25-2024 سے پاکستان کیلئے مالی امداد کو سالانہ بنیادوں پر 3 گنا تک لے جانے کا فیصلہ کیا۔
برطانیہ نے رواں برس جولائی کے دوران پاکستان کی مالی امداد کو موجودہ 41 اعشاریہ 5 ملین پاؤنڈ سے بڑھا کر 133 ملین پاؤنڈز کرنے کا فیصلہ کیا جس کا اعلان پاکستانی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں سامنے آیا۔