برٹ ایوارڈز کا آئندہ برس سے خواتین اور مردوں کے زمرے ختم کرنیکا اعلان

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
آئندہ برس سے برطانوی (برٹ) ایوارڈز نے خواتین اور مردوں کے الگ الگ زمرے ختم کرکے موسیقی کے اعزازات کو مزید جامع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئندہ برس سے برطانوی (برٹ) ایوارڈز نے خواتین اور مردوں کے الگ الگ زمرے ختم کرکے موسیقی کے اعزازات کو مزید جامع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئندہ برس سے برطانوی (برٹ) ایوارڈز نے خواتین اور مردوں کے الگ الگ زمرے ختم کرکے موسیقی کے اعزازات کو مزید جامع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ برس سے صنفی لحاظ سے غیر جانبدارانہ ایوارڈز متعارف کروائے جائیں گے جبکہ برٹ ایوارڈز کی آئندہ سالانہ تقریب 8 فروری 2022 کو ہوگی جس کیلئے بہترین عالمی مرد اور خواتین آرٹسٹ کی بجائے صرف بہترین آرٹسٹ کا اعزاز دیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BRITs (@brits)

خواتین و حضرات کو ایک ہی زمرے میں ضم کردیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں برٹ کے نئے سربراہ اور عالمی میوزک گروپ کا حصہ پولی ڈور ریکارڈز کے شریک بانی ٹام مارچ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم صنف سے قطعِ نظر موسیقی کیلئے کامیابی کا جشن منائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانوی گلوکارہ کی مہم کامیاب، اسپوٹیفائی نے نیا فیچر متعارف کرادیا

علیزے شاہ اور فلک شبیرکی تصویرسے متعلق قیاس آرائیاں درست نکلیں 

اس حوالے سے برٹ ایوارڈز کے چیف ایگزیکٹو جیوف ٹیلر کا کہنا ہے کہ برٹ ایوارڈز صرف برطانوی موسیقی کی کامیابی کا جشن نہیں بلکہ یہ ہمارے ملک کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور یہ تبدیلیاں 2022 کے شو سے نافذ العمل ہوں گی۔

برٹ ایوارڈز کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہم جو تبدیلیاں 2022 کے ایوارڈز شو کیلئے کر رہے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے فنکاروں کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ نئے مداح، زیادہ مصروفیات اور ایک بڑا عالمی پلیٹ فارم دستیاب ہوسکے گا۔

Related Posts