مسجد میں دلہن کا رقص، عوام کا شدید ردعمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو العربیہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مصری میڈیا کی مشہور شخصیت مفیدہ شیحہ کی صاحبزادی منۃ اللہ عماد کی قلعہ محمد علی مسجد کے اندر شادی کے بعد سوشل میڈیا پر تقریب کی آنے والی تصاویر پر عوام میں شدید غم وغصہ کی فضا پائی جا رہی ہے۔

العربیہ کے مطابق مصری دار الحکومت قاہرہ میں واقع محمد علی مسجد کے صحن میں جشن اور رقص کی تصاویر اور ویڈیوز پر صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ اسلامی نوادرات اور مصری آثارقدیمہ کی طرف سے بھی شدید غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سینئر خاتون صحافی مفیدہ شیحہ نے شادی کے دوران عقد نکاح سے قبل اپنی بیٹی کے ساتھ جشن منانے کے لیے مسجد کا انتخاب کیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں اپنی بیٹی اور اس کے منگیتر کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک دوسری ویڈیو میں انہیں مسجد میں اکیلے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مفیدہ شیحہ نے ویڈی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آج میرے لیے خوشی کا دن ہے اور یہ دن میرے لیے میری پوری زندگی کی خوشیوں کا جوبن ہے۔

ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ مصری مکحمہ ثقافت کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحیم ریحان نے کہا کہ مسجد میں شادی اور وہاں پر چست اور مختصر لباس میں عورتوں اور مردوں کے رقص قابل مذمت حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوئی بھی مسجد مسجد الحرام اور مسجد اقصیٰ کی طرح تقدس رکھتی ہے۔ اس کے تقدس کا خیال رکھنا ہرمسلمان پر لازم ہے۔

ریحان نے مزید کہا کہ مسجد میں جو کچھ ہوا اس کے لیے تمام ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہئے۔ ہم یہ پوچھتے ہیں کہ انہیں کس نے مسجد میں ایسا کرنے کی اجازت دی؟

عبدالرحیم ریحان نے اس بات پر زور دیا کہ اس واقعہ میں ملوث تمام عہدیداروں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کا بلا استثنیٰ احتساب ہونا چاہیے کیونکہ یہ حرکت مسجد کی بے حرمتی، اسلامی شعائر کا مذاق اور اسلامی تعلیمات کی مکمل توہین سمجھی جاتی ہے۔ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹی وی شوز کی مشہور میزبان مفیدہ شیحہ کا شمار مصر کی مشہور خواتین میڈیا پروفیشنلز میں ہوتا ہے۔ وہ ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر کئی وگرامز پیش کرچکی ہیں۔ وہ نیل نیوز چینل پر “سکوت حنغنی”، نیل انٹرنیشنل چینل پر ’ “دقیقہ مفیدہ‘،سی بی سی پر “شیف و مفیدہ”، نیل انٹرنیشنل چینل پر’ “الستات ما يعرفوش يكدبوا” اور ’’النہار‘‘ چینل پر ’الستات‘ جیسے مقبول شوز پیش کرچکی ہیں۔

Related Posts