واشنگٹن: انسان کی چاند پر واپسی کے مشن آرٹیمس میں برازیل بھی شامل ہوگیا، امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے برازیلی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ آج ہم آرٹیمس خاندان کے نئے رکن برازیل کا استقبال کر رہے ہیں جو پروگرام میں شامل ہونے والا براعظم جنوبی امریکا کا پہلا ملک ہے۔
پیغام میں ناسا نے کہا کہ برازیلین قیادت نے آرٹیمس کے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں، جس سے چاند پر خلائی تحقیق کے نئے سفر میں برازیل بھی شامل ہوگیا جو چاند پر ایک محفوظ اور مستحکم تحقیق میں شمولیت کا اعلان ہے۔
https://twitter.com/NASAArtemis/status/1404871363127545862
یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے انسان کو چاند پر روانہ کرنے کے مشن آرٹیمس کی معلوماتی ویڈیو جاری کردی۔
ٹوئٹر پر رواں برس جنوری کے دوران اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہم ایک بار پھر چاند پر جا رہے ہیں۔ سن 2021ء میں ناسا نے جو سنگِ میل طے کیے ہیں، ان پر ہم نے ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
مزید پڑھیں: ناسا نے چاند پر واپسی کے مشن کی نئی معلوماتی ویڈیو جاری کردی
قبل ازیں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے 28 ارب ڈالر کی لاگت کے ساتھ چاند پر واپسی کا فیصلہ کیا جس کیلئے آرٹیمس کے نام سے مشن کا آغاز کیا گیا۔
ناسا نے اپنے خلا بازوں کو گزشتہ برس ستمبر کے دوران چاند پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا جس کی لاگت کا تخمینہ 28 ارب ڈالر لگایا گیا جو کم و بیش 46 کھرب، 57 ارب 85 کروڑ 32 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی ادارے ناسا کا 28 ارب ڈالر کی لاگت سے چاند پر واپسی کا فیصلہ