ریوڈی جنیرو: برازیل میں پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر گرنے سے 5افراد اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اورنو شدید زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے مشہور سیاحتی مقام پر پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر آن گرا جس کے نتیجے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔
افسوسناک واقعے میں 20 سیاح لاپتہ بھی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق حکام نے آبشار کے ساتھ پہاڑی حصے کو خستہ حال قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں: ترکمانستان کے صدر نے جہنم کا دروازہ بند کرنے کا حکم دے دیا