مسجد نبوی ﷺ کے امور کی ایجنسی نے مسجد نبوی لائبریری میں نابینا افراد کیلئے قرآن کریم کے 65 اور دیگر کتب کے 39 بریل نسخے فراہم کردیے۔
مسجد نبوی میں نابینا افراد کے لئے مختص مقامات اور تمام لفٹوں میں بھی بریل طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔
ایجنسی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ایک بیان میں کہا ہے کہ نابینا افراد کے لیے بریل قرآن قرآن پاک کو پڑھنے اور اس کی آیات پر غور کرنے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ بریل کے مقررہ خطوط کو حرکت پذیر خطوط میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ٹک ٹاک کے سنجے دت کو پولیس نے گرفتار کرلیا
یہ نسخہ جانب الیکٹرانک طور پر قرآن کریم کی آیات، عربی حروف اور صفحہ کے مطابق تشکیل پاتے ہیں۔ یہ نسخے کنگ فہد کمپلیکس کے قرآن کریم کے نسخے سے بھی مطابقت رکھتے ہیں۔
اس کا آؤٹ پٹ ایک ایسے ڈیزائن میں ہے جو نابینا افراد کو صفحات اور ابواب تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ قرآن کریم کے مکمل متن، پاروں، صفحات اور قرآنی الفاظ تک جلدی اور آسانی سے پہنچا جاتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام زائرین اور عبادت گزاروں کو آرام اور سکون کے ساتھ اپنی عبادت کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔