گرل فرینڈ کی خواہشات پوری کرنے کیلئے گاڑیوں کے پارٹس چوری کرنے والا پریمی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی پولیس نے اپنی گرل فرینڈ کے شاہانہ طرز زندگی کو برقرار رکھنے اور اس کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے گاڑیوں کے قیمتی پارٹس چوری کرکے اسے فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 28 سالہ محسن شیخ کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ ایک سال سے ممبئی کے شاپنگ مالز اور کمپنیوں کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے قیمتی پارٹس چوری کرتا تھا اور اسے فروخت کردیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبان نے تھریڈز کے مقابلے میں ٹوئٹر کی حمایت کر دی

پولیس نے محسن شیخ کے قبضے سے 68 انجن پارٹس اپنی تحویل میں لیے جن کی مالیت 2.8 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

محسن شیخ کے مطابق وہ گاڑیوں کے پارٹس اس لیے چوری کرتا تھا تاکہ اپنی گرل فرینڈ کو عالیشان طرزِ زندگی دے سکے اور اس کے اخراجات پورے کرسکے۔

محسن ان پیسوں سے گرل فرینڈ کی شاپنگ کے بِل ادا کیا کرتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایک رات جب وہ ایک کیب سے چوری کررہا تھا تو اسے ایک شخص نے دیکھ لیا جس کے بعد پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی، اسی رات اس نے 98000 بھارتی روپے مالیت کے چار گاڑیوں کے پارٹس چوری کیے تھے۔

 بعدازاں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے یکم جولائی کو محسن کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

Related Posts