رائے پور: بھارت میں سابق گرل فرینڈ کی شادی کسی اور سے کرنے پر ملزم نے تحفے میں بم بھیج دیا جس کے پھٹ جانے پر ہنستا بستا گھر تباہ جبکہ دولہا ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جواں سال ملزم نے یہ واردات چھتیس گڑھ کے ضلع کبیر دھام میں کی۔ سابق گرل فرینڈ کی شادی پر ہوم تھیٹر کا تحفہ بھیجا گیا تھا جو آن ہوتے ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔
یقین ہے 2024 میں بی جے پی اقتدار میں نہیں آئیگی۔ممتا بینرجی
زوردار دھماکے کے نتیجے میں دولہا سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے جن میں دولہا کا بھائی بھی شامل ہے۔ ہوم تھیٹر میں موجود بم پھٹنے سے دولہا موقعے پر ہلاک جبکہ دولہے کا بھائی اور ڈیڑھ سالہ بچہ شدید زخمی ہوئے تھے۔
تاہم چھتیس گڑھ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا کا بھائی علاج کے دوران ہسپتال میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جب تفتیش کی گئی تو تحائف کی لسٹ میں سابق بوائے فرینڈ کا نام سامنے آگیا۔
واقعے کی تفتیش کے دوران سابق بوائے فرینڈ کا پتہ چلنے پر پولیس نے جوان العمر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے لڑکی سے بدلہ لینے کیلئے تحفے میں بم بھیجنے کے بد ترین اقدام کا اعتراف کر لیا۔