بالی ووڈ ستاروں کی مداحوں کو عید کی مبارکباد، کس نے کیا پیغام دیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bollywood stars extend wishes to fans on Eidul Azha

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی :عیدالاضحی کے موقع پر پریانکا چوپڑا، سدھارتھ ملہوترا، سنی دیول سمیت کئی مشہور شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر عید کی ایک اینی میٹڈ تصویر شیئر کی اور لکھا، “عید الاضحی مبارک۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر خواہش ہے کہ آپ کی قربانیوں کو سراہا جائے اور آپ کی دعائیں اللہ تعالیٰ سے قبول ہوں، عیدالاضحی مبارک ہو۔‘‘

انیل کپور نے اپنے انسٹاگرام پر عید کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور اپنی پوسٹ کا کیپشن دیا، جس میں لکھا تھا، ’’عید کی روح کا اس سے زیادہ خوبصورت مظہر نہیں مل سکتا تھا۔

سنی دیول نے ایک موشن پوسٹر کے ساتھ لکھا، “اس مبارک دن پر سب کو امن، ہم آہنگی اور اچھی صحت کی خواہش! عیدالاضحی۔”

یہ تہوار خوشی اور امن کا ایک موقع ہے، جہاں لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ جشن مناتے ہیں، ماضی کی رنجشوں کو چھوڑ دیتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بامعنی تعلق قائم کرتے ہیں۔ یہ تہوار حضرت ابراہیم (ع) کے خدا کے لیے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہونے کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Related Posts