ملک بھرمیں بوہری برادری عیدالاضحیٰ آج منارہی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بوہری برادری
(فوٹو: ہماری ویب)

کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری عیدالاضحیٰ آج منارہی ہے، سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بوہری برادری نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر روایتی جوش و جذبے سے سنتِ ابراہیمی ادا کی۔ بوہری برادری نے نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

نمازِ عیدا؛لاضحیٰ مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ کراچی کے علاقے صدر میں بوہریبرادری کی مرکزی طاہری مسجد میں نمازِ عید کے بڑے اجتماع میں بوہری برادری کے سیکڑوں فرزند شریک ہوئے۔

بوہری برادری ملک کے مختلف شہروں میں سنتِ ابراہیمی کے مطابق حلال جانور قربان کررہی ہے۔ قربانی کا گوشت عزیز و اقارب، دوست احباب اور ضرورت مند مستحقین میں تقسیم کرنا سنتِ ابراہیمی کا خاص طریقہ ہے۔

سنت ابراہیمی

ہر سال عید الاضحیٰ کے موقعے پر مسلمان قربانی کرتے ہیں جس کیلئے شرعی احکامات کی پاسداری کی جاتی ہے۔ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس سنت کی یاد میں کی جاتی ہے جس کے تحت آپ نے اپنے لختِ جگر حضرت اسماعیل علیہ السلام کے گلے پر چھری چلا دی۔

حضرت اسماعیل علیہ السلام کا نام اللہ تعالیٰ کے احکامات پر راضی رہنے والے صابر و شاکر بیٹے اور اللہ کے برگزیدہ نبی کے طور پر ہمیشہ تاریخِ اسلامی کا حصہ رہے گا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خلیل اللہ یعنی اللہ تعالیٰ کے دوست کا لقب عطا کیا گیا جو رہتی دنیا تک آپ سے منسوب رہے گا۔

Related Posts