زیر تعمیر مکان میں پانی کی ٹنکی سے 10 سالہ بچے کی لاش بر آمد، سی پی او کا ایکشن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زیر تعمیر مکان میں پانی کی ٹنکی سے 10 سالہ بچے کی نعش بر آمد، سی پی او کا ایکشن
زیر تعمیر مکان میں پانی کی ٹنکی سے 10 سالہ بچے کی نعش بر آمد، سی پی او کا ایکشن

راولپنڈی: صدر بیرونی کے علاقہ میں زیر تعمیر مکان میں پانی کی زیر زمین ٹینکی سے 10 سالہ بچے کی نعش ملنے پر سی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر سی پی او عمر سعید ملک، ایس ایس پی انویسٹی گیشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی سی آئی اے اور سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے۔

سی پی او نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے کر معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا، فرانزک ٹیمیں موقعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے تاہم فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کی روشنی میں حتمی رائے قائم کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والارکشہ ڈرائیور گرفتار

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ 3 روز قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا، واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کر کے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

Related Posts