کراچی، انٹر بورڈ نے پیپرز دینے والے طلبہ کیلئے اہم اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے پیپرز دینے والے طلبہ کیلئے اہم اعلان کیا ہے۔ امپروومنٹ آف گریڈ، ایڈیشنل پیپرز، 14 پیپرز، دوسرے بورڈز، لیفٹ اوور اور فیل شدہ امیدواروں کے امتحانات 24 جون سے شروع ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ نے اعلامیہ جاری کردیا۔ تمام متعلقہ امیدواروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سالانہ عملی پریکٹیکل امتحانات برائے سال2024کے امپروومنٹ آف گریڈ، ایڈیشنل پیپرز، چودہ پیپرز، دوسرے بورڈز، لیفٹ اوور اور فیل شدہ امیدوار برائے سائنس و جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) کے پیپرز 24جون سے 5جولائی تک ہوں گے۔

انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر اسٹڈیز، غذا و تغذیہ، ملبوسات وپارچہ بافی اور بریل کے پریکٹیکل امتحانات 24جون سے5 جولائی 2024 سے تک منعقد کئے جائیں گے۔پریکٹیکل امتحانات کا پروگرام پہلے ہی امیدواروں کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کردیا گیا ہے جن امیدواروں کو مذکورہ پروگرام ابھی تک نہیں ملے ہیں، وہ بورڈ سے رابطہ کریں۔

طلباء کیلئے دہلی بوائز گورنمنٹ سیکنڈری اسکول ایف بی ایریا، چلڈرن ایجوکیشنل سینٹر گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول بلاک ایف نارتھ ناظم آباد، گورنمنٹ سیکنڈری اسکول نمبر ایک جیکب لائنز، آصف گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کالا بورڈ ملیر، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2 لانڈھی نمبر ساڑھے پانچ میں عملی امتحانات لیے جائیں گے۔

دوسری جانب  طالبات کیلئے گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بلاک ایم نارتھ ناظم آباد، دستگیر گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ایف بی ایریا، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر ایک جیک لائنز ایم اے جناح روڈ، کلثوم بھائی ولیکا سول ایوی ایشنز اتھارٹی ماڈلز ہائر سیکنڈری اسکول ٹرمینل نمبر ایک جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 1 لانڈھی ساڑھے پانچ میں عملی امتحانات لئے جائیں گے۔

Related Posts