ایکواڈور میں منشیات گینگز کا خونریز تصادم؛ 14 شہری ہلاک، درجنوں زخمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ بی ایس ایس)

ایکواڈور میں دو منشیات فروش گروہوں کے درمیان ہولناک تصادم نے پورے خطے کو خوف و ہراس کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دونوں گروپس کے مابین شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکواڈور کے جنوب مغربی ساحلی شہر ال امپالمے کے پولیس سربراہ میجر آسکر ویلنسیا نے بتایا کہ دو مختلف مقامات پر یہ پرتشدد واقعات پیش آئے۔ ایک جگہ پر 12 افراد گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ دوسرے مقام پر فائرنگ سے 2 شہری ہلاک ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر گروہوں کی مسلح کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ایکواڈور کو عالمی منشیات اسمگلنگ کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے جہاں پڑوسی ممالک پیرو اور کولمبیا سے کوکین سمیت دیگر منشیات زمینی راستوں کے ذریعے لائی جاتی ہیں۔

ایکواڈور سے خطرناک ڈرگز دنیا بھر کے ممالک تک اسمگل کی جاتی ہیں۔ منشیات کے علاوہ اغوا، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم نے بھی ایکواڈور کے امن کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔

Related Posts