معروف خاتون بلاگر ردا امجد کا کہنا ہے کہ احد رضا میر اور شاہویر جعفری انتہائی مغرور شوبز ستارے ہیں، ان کے ساتھ بیٹھنا بہت برا تجربہ رہا۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں شاہویر جعفری اور احدرضامیر ایک ساتھ ٹیبل پر کھانا کھاتے ہوئے نظر آئے۔اُس دوران وہاں پر ایک خاتون بلاگر ردا امجد بھی موجود تھیں۔
جن سے بعد میں اُن کے انسٹاگرام فالوورز نے اس ملاقات کا تجربہ شیئر کرنے کو کہا تاہم جواب میں ردا امجد کا کہنا تھا کہ یہ دونوں شوبز ستارے انتہائی مغرور ہیں اور اُن کے ساتھ ایک ٹیبل کو شیئر کرنا میری زندگی کا سب سے بدترین تجربہ رہا ہے۔
مزید ازاں اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ شوبز ستاروں کی جانب سے اُن کا مذاق بھی اڑایا گیا جس کی انہیں قطعاً امید نہیں تھی۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق بھی کیا ہے اورساتھ ہی ان ستاروں سے ملاقات کے اپنے ذاتی تجربا ت بھی شیئر کیے ہیں۔
دوسری طرف ستاروں کے فالوورز کی جانب سے اُلٹا بلاگر پر ہی تنقید کی گئی ہے کہ ردا امجد کو اُن کے ساتھ بیٹھنا ہی نہیں چاہیے تھا۔