ژوب: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کا کہنا ہے کہ سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے،جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ جبکہ حملہ آور مارا گیا۔
مزید پڑھیں:زمان پارک سرچ آپریشن، حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات آج ہونگے
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا، جبکہ حملہ کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ژوب میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔