باجوڑ میں جے یو آئی کے اجلاس میں دھماکا، مقامی امیر سمیت 50 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باجوڑ کے صدر مقام خار میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن کے دوران دھماکا ہوا ہے، جس میں جے یو آئی کے مقامی امیر سمیت 50 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

باجوڑ کے صدر مقام خار کے علاقے شنڈئی موڑ میں دھماکا ہوا ہے، اور دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس مقام پر دھماکا ہوا ہے وہاں جمیعت علمائے اسلام کا ورکرز کنونشن جاری تھا، دھماکے میں جے یو آئی کے مقامی امیر سمیت 50 افراد جاں بحق اور 50 افراد زخمی ہوئے ہیں، اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کو سب ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، اور باجوڑ کے قریب تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Related Posts