چیچہ وطنی، پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے خاتون جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدرآباد میں پراسرار طور پر اسکول کی عمارت سے گر کر لڑکی جاں بحق
حیدرآباد میں پراسرار طور پر اسکول کی عمارت سے گر کر لڑکی جاں بحق

ساہیوال: چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکے کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور جانے والی ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکہ اکانومی کلاس کی چھٹی بوگی میں ہوا۔ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوہاٹ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیاں کلیئر قرار دے دی گئی ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ دھماکہ اکانومی کلاس کے واش روم میں ہوا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

پشاور: کوہاٹ میں درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جانی نقصان کے خدشات تھے۔

گزشتہ روز درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے باعث متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

Related Posts