گلستان جوہر کراچی میں دھماکا، ایک ہی فیملی کے چھ افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں واقع فلیٹ میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

 گلستان جوہر بلاک 12 میں راڈو بیکری کے قریب واقع فلیٹ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ دھماکے کے بعد فلیٹ میں آگ بھی لگ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق کپتان سرفراز احمد گلو کار بن گئے، گانے کی ویڈیو وائرل

ایس ایس پی ایسٹ عبد الرحیم شیرازی نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار جائے وقوع پہنچے جنہوں نے زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی جبکہ مذکورہ فلیٹ میں بڑی تباہی ہوئی، جس سے دروازے، کھڑکیاں اور دیگر سامان کو شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Posts