بھارتی حکومت کی ذہنیت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی حکومت کی ذہنیت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیر اعظم
بھارتی حکومت کی ذہنیت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرتار پور راہداری میری حکومت کی اقلیتوں کے حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔جبکہ بھارتی حکومت کی یہ ذہنیت آج ہمارے خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ آج کرتار پور راہداری کو بنے دو سال مکمل ہو گئے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک کوریڈور جو بھارت کی سکھ برادری کو ان کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک تک خصوصی رسائی کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ نارووال میں تعمیر کرتار پور راہداری میری حکومت کی اقلیتوں کے حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کو بنانے کا ہمارا عزم ایسے وقت میں سامنے آیا جب ہم کشمیریوں، بھارتی مسلمانوں اور دیگر اقلیتیں بی جے پی کی ہندتوا حکومت کے منظم ظلم و ستم کا سامنا کر رہی تھیں۔ بھارتی حکومت کی یہ ذہنیت آج ہمارے خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم 13نکاتی ایجنڈے کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے

Related Posts