برمنگھم: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس نے مایوس کن آغاز کیا اور پہلے ہی روز چار سوئمرز، ایک باکسر اور جمناسٹ اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اتھلیٹس نے پہلے دن سوئمنگ، باکسنگ اور جمناسٹک کے مقابلوں میں حصہ لیا لیکن ناقص کارکردگی کے باعث اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
پاکستانی سوئمر حسیب طارق جو اپنے راؤنڈ میں سرفہرست تھے مگر وہ کوالیفائی نہیں کرسکے، جبکہ سو میٹر بٹر فلائی میں پاکستانی سوئمر بسمہ خان بھی کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں، بسمہ خان مقابلے میں 38 میں سے 31 نمبر پر مقابلہ ختم کیا۔
عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز مقرر