پرندوں نے لاہور ایئر پورٹ کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے آر وائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پرندوں کی بہتات کی وجہ سے ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے، یہ عمل ہر سال مون سون کے موسم کے دوران کیا جاتا ہے۔

موقر ایکسپریس کے مطابق مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہوگا اور یہ بندش ہر سال مون سون کے دوران حسب معمول کی جاتی ہے۔ رن وے ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے دوران بندش بھی استعمال ہو سکے گا۔

ایمریٹس لینڈنگ کا فیصلہ جہاز کا پائلٹ کر سکے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کردیا۔

Related Posts