پی آئی اے کی 49مزید پروازیں منسوخ، 10 روز میں اربوں کانقصان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے
(فوٹو: آن لائن)

پی آئی اے کی 49مزید پروازیں منسوخ ہونے سے گزشتہ 10 روز میں قومی ائیر لائن کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔ پی ایس او کو ساڑھے 13 کروڑ کی ادائیگی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی آج روانہ ہونے والی 49ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ قومی ائیر لائن کے مخصوص طیاروں کو ہی ایندھن مہیا کیاجارہا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد کی 5، کراچی سے تربت کی 2 پروازیں منسوک ہوگئیں۔

سی پیک کے ذریعے 10 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔نگران وزیراعظم

لاہور کی 4، کراچی تا کوئٹہ کی 2، کراچی سے سکھر کی بھی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ملتان سے کراچی کی 1، اسلام آباد سے ملتان کی 2، شارجہ سے ملتان کی 1، کراچی سے دبئی کی 2، کراچی سے جدہ کی 1، فیصل آباد سے مسقط کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایندھن کی عدم فراہمی: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، ہزاروں مسافر پریشان

دوحہ سے لاہور کی 1، دبئی سے لاہور کی 1، سیالکوٹ سے ابوظہبی کی 2، سیالکوٹ سے دمام کی 2، دبئی سے سیالکوٹ کی 1 فلائٹ منسوخ کردی گئی۔ اسلام آباد سے اسکردو کی 2، اسلام آباد سے گلگت کی 4، اسلام آباد سے چترال کی 2 فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے دبئی کی 1، اسلام آباد سے جدہ کی 1، اسلام آباد سے ابوظہبی کی 2 فلائٹس بھی منسوخ کردی گئیں۔ پشاور سے دوحا کی 1، پشاور سے ابوظہبی کی 2، جدہ سے پشاور کی بھی 1 فلائٹ منسوخ کردی گئی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ 10 روز میں 479پروازوں کی منسوخی سے قومی ائیر لائن کے نقصانات کا تخمینہ اربوں روپے میں لگایا گیا ہے۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ پی ایس او کو ایندھن کیلئے واجبات کی تاخیر سے ادائیگی ہے جس سے تمام تر مسائل پیدا ہوئے۔ 

Related Posts